گوگل کا امریکا میں 7 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری اور ہزاروں نوکریوں کے اجرا کا اعلان

March 20, 2021
211
Views


کیلی فورنیا: سرچ انجن گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سمیت ہزاروں نوکریوں کے اجرا کرے گا۔

سرچ انجن گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکا میں 7 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کرے گا اور ہزاروں نوکریوں کے مختلف منصوبوں کا آغازبھی کرے گا جس سے امریکا میں معیشیت کی بحالی بہتر ہوسکے گی۔

اس متعلق گوگل کمپنی کے سی ای او سندر پچائی نے کہا کہ 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ایسے سینٹرز میں کی جائے گی جو گوگل کی انٹرنیٹ ریسرچ، ای میلزاوروبا کے دوران پھیلنے والی دوسری سروسزمیں کام آتے ہیں۔ گوگل کی جانب سے اس طرح کی سرمایہ کاری نئی ہے لیکن گوگل معیشیت کو پران چڑھانے کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے۔

سی ای او نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ایک ساتھ معاشرے کے بارے میں سوچنا معاشرے کی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے، خاص طور پر اس وقت جب آپ کو بہت سے مسائل کا سامنا ہو، ایسی صورتحال میں کسی بھی نئی چیز یا منصوبے کے اجرا کا فیصلہ بہتر ثابت ہوسکتا ہے اور مسائل حال کرنے کے لیے ہم ہائبرڈ ماڈلز پر زیادہ توجہ دیں گے۔

Article Categories:
News & Updates · Tech

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

The maximum upload file size: 128 MB. You can upload: image, audio, video, document, spreadsheet, interactive, text, archive, code, other. Links to YouTube, Facebook, Twitter and other services inserted in the comment text will be automatically embedded.