Switch off Mobile in Masjid

May 9, 2020
13
Views

Nadeem

ایسا بھی ہوتا ہےجماعت عشاء کی نماز میں چوتھی رکعت کے قیام میں کھڑا تھا۔ پوری مسجد میں خاموشی تھی جب اچانک میرے ساتھ کھڑے لڑکے کاموبائل بجنے لگا۔
اس نے جلدی سے اپنی پینٹ کی پاکٹ کے باہر سے ہی موبائل کا کوئی بٹن دبایا تو آواز بند ہوگئی۔ جب ہم تشہد میں بیٹھے تو اس لڑکے کو احساس ہوا کہ موبائل سے کسی کی ہلکی ہلکی آواز آ رہی تھی۔ شاید کال کٹی نہیں تھی بلکہ ریسیو والا بٹن دب گیا تھا۔ اس نے تشہد میں بیٹھے بیٹھے ہی کال کاٹنے کے لیے کوئی بٹن دبایا مگر شومئی قسمت کہ سپیکر آن ہو گیا۔ مسجد میں مکمل خاموشی تھی اس لیے پوری مسجد میں موبائل کے سپیکر سے آنے والی آواز گونجنے لگی,ہیلو جان، ابھی تک ناراض ہو؟ آپ بولتے کیوں نہیں؟
جان پلیز ایک بار بات کر لو نہ۔ پکا اب لڑائی نہیں کرونگی۔
سچ میں میرا اپنے کزن سے کوئی تعلق نہیں، وہ تو دوپٹہ پیکو کروانے اس کے ساتھ گئی تھی تو گول گپے کھا لیے جہاں آپ نے دیکھا۔
جان پلیز۔۔۔۔
لڑکا بیچارا لگا رہا مگر نہ کال کٹی نہ سپیکر آف ہوا۔ مولوی صاحب نے جلدی سے سلام پھیرا اور اس لڑکے نے باہر کی طرف دوڑ لگا دی۔ اس کے پیچھے اس کے والد محترم بھی جوتی پہننے کی بجائے ہاتھ میں پکڑے باہر نکل گئے۔ پتا نہیں باہر کیا ہوا پھر ۔۔۔۔۔۔:

Switch off Your Mobile in Masjid for your own Safety.

Article Categories:
Latest

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

The maximum upload file size: 128 MB. You can upload: image, audio, video, document, spreadsheet, interactive, text, archive, code, other. Links to YouTube, Facebook, Twitter and other services inserted in the comment text will be automatically embedded.