ندیم احمد۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا گیا
تفصلات کے مطابق ،وزیر اعظم پاکستان نےاوگرا کی طرف سے بھیجی گئی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری میں کچھ ردو بدل کے بعد سائن کر دیے ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12:00 سے ہو گا۔
پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کم، پیٹرول کی نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 27 روپے 15 پیسے فی لیٹر کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 80 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر۔
مٹی کا تیل 30 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل 15 روپے فی لیٹر سستا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 47 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 47 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔